ڈرون طیارہ شمسی توانائی پر 65 میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مسلسل 5 سال تک پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے
امریکی کمپنی ٹائٹن ایروسپیس نے شمسی توانائی سے مسلسل 5 سال تک پرواز کرنے والا ڈرون طیارہ تیار کیا ہے۔ اس ڈرون طیارے میں 3 ہزار سولر پینلز نصب کئے گئے ہیں جو 7 کلو واٹ تک بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ طیارہ بغیر کسی بیرونی ایندھن کے شمسی توانائی پر 65 ہزار فٹ کی بلندی پر 65 میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کمپنی ذرائع کے مطابق یہ ڈرون طیارہ عسکری اور شہری دونوں مقاصد کے لئے یکساں مفید ہے۔ طیارے میں موسمیاتی اور مواصلاتی سینسرز بھی نصب کئے جائیں گے۔ طیارے کی تیاری پر 20 لاکھ ڈالر لاگت آئی ہے اور اسے اگلے سال نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔ ٹائتن ایروسپیس کے مطابق نمائش سے قبل ہی کمپنی کو 4 ڈرون طیاروں کے آرڈرز موصول ہو چکے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
اپنا تبصرہ تحریر کریں
توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے,چائلڈاسٹارایڈیٹوریل بورڈ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز چائلڈاسٹار کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔