Select Menu

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Dilchasp

Tanz-o-Mazah

Misc

Technology

» » » جبران خلیل جبران نے کہا








  • بے شک وہ ہاتھ جو کانٹوں کے تاج بناتےہیں۔ ان ہاتھوں سے بہتر ہیں جو کچھ نہیں کرتے۔



  • کیا یہ عجیب بات نہیں کہ جس مخلوق کی کمر میں مہرے نہیں وہ سیپوں کے اندر مہرہ دار مخلوق سے زیادہ امن میں زندگی بسر کرتی ہے۔ 



  • کمال رفعت پر پہنچ جانے کے بعد تم اسی چیز کی رغبت کروگے۔ جو رغبت کے قابل ہوگی۔ اسی چیز کے بھوکے ہوگے، جس کی بھوک ہونی چاہئے اور اسے چیز کے پیاسے ہوگے، جس کی پیاس ہونی چاہئے۔



  • ایمان دل کے صحرا میں ایک سرسبز و شاداب قطعہ ہے۔ جہاں فکر کے قافلے نہیں پہنچ سکتے۔



  • جو شخص تمہاری خوشیوں میں شریک ہوتا ہے لیکن تکالیف میں ساتھ نہیں دیتا۔ وہ جنت کی سات دربانیوں میں سے ایک کی کنجی کھو بیٹھتا ہے۔



  • امیروں کا امیر وہ ہے جو اپنا تخت درویشوں کے دلوں میں پاتا ہے۔



  • تم جہاں سے چاہو زمین کھودلو، خزانہ تمہیں ضرور مل جائے گا۔ مگر شرط یہ ہے کہ زمین کامیابی کے یقین کے ساتھ کھودو۔




(کلیاتِ خلیل جبران سے ماخوذ)



«
جدید تر اشاعت
»
قدیم تر اشاعت

3 تبصرے:

  1. بہت ہی خوبصورت اور مفید بلاگ ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. اسلام علیکم بھائی جان کیا آپ اپنے ولا تھیم دے سکتے ہیں بہت مہربانی ہوگی۔ مجھے اڈسنز ملا ہوا ہے

    جواب دیںحذف کریں
  3. Yar ap ye template kitny ka do gy main khud hi is ko change kr do ga
    03117323373

    جواب دیںحذف کریں