نوکیا نے اپنا نیا 4Gاسمارٹ فون لومیا 625 باضاطہ طور پرپاکستان میں متعارف کروادیاہے۔ Lumia 625 میں حال ہی میں متعارف کروائے گئے نوکیا لومیا 1020 کی بہت سی جدید خصوصیات کو شامل کیا گیا ہے۔ اس میں ’’نوکیا اسمارٹ کیمرا‘‘ جیسی کیمرا ایپلی کیشنز شامل ہے جو تصاویر میں سے غیر مطلوبہ اشیا کو حذف کرنے کے لیے آسان ٹولز مہیا کرتی ہیں۔ ساتھ ہی ’’نوکیا سنیماگراف‘‘ کی مدد سے ساکت تصویروں میں حرکت ڈال کر انھیں ویڈیوز میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ نوکیا پاکستان کے کنٹری منیجر عارف شفیق کے مطابق یہ فون نوکیا اسمارٹ فونز کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی اسکرین کا حامل فون ہے۔
نوکیا کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی نار کے اشتراک سے پاکستان میں متعارف کئے گئے اس فون کو ٹیلی نار فرنچائز سے خریدنے پر صارفین 2 ماہ مفت انٹرنیٹ کی خصوصی آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ 4.7 انچ کی اسکرین کا حامل اس اسمارٹ فون میں ڈوئل کور 1.2 گیگا ہرٹز کا پروسیر، 512MB ریم اور 8GB انٹرنل میموری شامل ہے۔ اس فون کا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 8 ہے اس میں انٹرنیٹ ایکسپلورر10، ایکس بکس لائیو اور مائیکروسافٹ آفس کی سپورٹ موجود ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
اپنا تبصرہ تحریر کریں
توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے,چائلڈاسٹارایڈیٹوریل بورڈ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز چائلڈاسٹار کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔