سمارٹ فون بنانے والی کمپنی سام سنگ نے سیول میں گیلیکسی نوٹ تھری کی لانچنگ کے موقع پر اعلان کیا ہے کہ وہ اکتوبر میں اپنا نیا سمارٹ فون لارہا ہے جس کی سب سے انوکھی بات اس کی لکچدار اسکرین ہے۔ اس وقت ڈیجیٹل ڈسپلے ٹیکنالوجی خمدار اور مڑنے والی کروی سکرینز کی جانب بڑھ رہی ہے۔ رواں سال کے شروع میں ہی سام سنگ نے ایسی مصنوعات کے نمونے دکھائے تھے جن کی سکرین نہ صرف خمدار بلکہ انہیں بڑا بھی کیا جا سکتا ہے۔
سی سی ایس انسائٹ نامی ریسرچ گروپ کے تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ خمدار سکرین سے صارف کا سمارٹ فون استعمال کرنے کا تجربہ مکمل طور پر نہیں بدلے گا لیکن ایسا کرنے سے سام سنگ سمارٹ فون کی ایک ایسی مارکیٹ میں اپنا منفرد مقام بنا پائے گا جہاں زیادہ تر فون روایتی مُستطیل شکل اور فلیٹ سکرین والے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
اپنا تبصرہ تحریر کریں
توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے,چائلڈاسٹارایڈیٹوریل بورڈ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز چائلڈاسٹار کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔